دو پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ میں بھی گرفتاری دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے امریکی شہریریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے،اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔ آئی جی پنجاب پولیس جاوید اقبال کی صدارت میں ریمنڈ ڈیوس کیس پر غور کے لئے اعلٰی افسروں کا اجلاس ہوا ،جس میں سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور حساس اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عباد الرحمان کو ٹکر مارنے والی گاڑی، ڈرائیوراور ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے آئندہ پیشی پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ذرائع نے جیو نیو ز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایا کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف چار روز قبل ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے سے کوئی دستاویز ی ثبوت نہ دئیے جانے پر اس کی گرفتاری ڈالی گئی ہے۔آئندہ سماعت پر عدالت سے ریمنڈ ڈیوس کا مزید جسمانی ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔ ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، رحمن ملک وفاقی وزیر داخلہ نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ لاہور میں گرفتار امریکی ریمنڈ ڈیوس کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعداسے ویزاجاری کیاگیا، اب اس کانام ای سی ایل میں شامل ہے، ان کاکہناہے کہ بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق یواین کمیشن کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔سینیٹ میں وزیرداخلہ کے تحریری جواب پرپروفیسرخورشید کاکہناتھاکہ وزیرخارجہ نے خود بتایا تھا کہ انہوں نے بے نظیر قتل کیس میں یواین رپورٹ پر اعتراض کئے ہیں۔امور داخلہ کے وزیرمملکت تسنیم قریشی نے کہا کہ رپورٹ پر وزارت خارجہ نے اعتراض کیا ہے تو اس کا انہیں علم نہیں ہے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز باہر سے آئے تھے،وہ 3 صحافیوں کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے۔ سینیٹر صفدر عباسی کاکہناتھاکہ ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو ملکی معیشت دیوالیہ ہوجائے گی۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر عدالتی فیصلہ قبول کیا جائیگا، وزیراعظم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ لاہور میں گرفتارریمنڈڈیوس کے معاملہ پر عدالتی فیصلہ قبول کیا جائے گا ،، ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں اگر اقلیتوں کو کچھ اعتراض ہے تو اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جاسکتی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیراعظم نے کہاہے کہ ناموس رسالت قانون میں ترمیم کا بل شیری رحمان نے انفرادی طورپر پیش کیا جو پارٹی پالیسی نہ تھی ،، شیری رحمان سے کہا ہے کہ حساس معاملات میں پارٹی سے ہدایت لینی چاہیئے۔ اس سے پہلے قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے خطاب میں کہا کہ امریکیوں کو باور کرایا جارہا ہے کہ ریمنڈ کی حوالگی پر وفاق تیارہے لیکن پنجاب رکاوٹ ہے ، امریکی اہلکار نے سرکاری طور پر پنجاب حکومت سے پوچھا ہے کہ وہ کیوں رکاوٹ بنے ہیں ڈیوس کیس:پاک امریکا تعلقات شدید دباوٴ کا شکار ہوگئے،برطانوی اخبار دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث سی آئی اے کے ایجنٹ کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات شدید دباوٴ کا شکار ہو گئے۔ برطانوی اخبار’گارجین‘ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پا کستان اور امریکی تعلقات میں شدید تناوٴ آگیا۔امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا شہری سفرات خانے کا اہلکار ہے اور سفارتی آداب کے تحت مقامی قوانین سے استثنیٰ حاصل ہے اسے رہا کیا جائے ۔لاہور ہائی کورٹ نے دو شہریوں کے قتل کرنے کے الزام میں ملوث امریکی شہری کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کاحکم دینے کے بعد امریکی رویہ تبدیل ہوگیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات دباوٴ کا شکار ہیں۔ امریکی دہشت گرد کے بارے میں اہم انکشافات امریکہ دہشت گرد کو بچانے کیلئے سرگرمامریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں دوپاکستانی شہریوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی ریمنڈڈیوس ہائپریون پروٹیکٹو کنسلٹنٹ ایل ایل سی کا ملازم ہے۔ جنگ آن لائن کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر اور لانڈو میں قائم یہ کمپنی سی آئی اے جیسی کارروائیاں کرتی ہے لیکن بظاہر کیڑا مار ادویات اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔ادہر معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ2پاکستانی شہریوں کو ہلاک کرنے والے امریکی اہلکار کے بارے میں ان خطوط پر تفتیش ہو رہی ہے کہ وہ "فرضی نام" سے بلیک واٹر تنظیم کیلئے کام کر رہا تھا۔اس کا نام "ریمنڈ ڈیوس" نہیں ہے۔ اس کے پاس مذکورہ تنظیم کے بارے میں بھی کافی تحریری تفصیلات موجود ہیں۔ اس سے بلیک واٹر کیلئے کام کرنے کے عوض بھاری معاوضے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ اس کا ایک دن کا معاوضہ 870 ڈالر جبکہ چھ ماہ کا معاوضہ دو لاکھ ڈالر تک لکھا ہوا ہے۔ اس کی گاڑی سے برآمد ہونے والی قیمتی اشیاء، جدید ترین اسلحہ، سینکڑوں ڈالر اور دیگر جدید آلات سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ ڈپلومیٹ نہیں بلکہ امریکی جاسوس تنظیم کا سرگرم رکن ہے۔جنگ آن لائن کے مطابق یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ کسی سے مذکورہ تنظیم کیلئے کام کرنے کے سلسلہ میں معاوضہ طے کرنے جا رہا تھا۔ اس کی گاڑی سے جدید ساختہ جو پستول برآمد ہوا ہے وہ سپیریئر ترین میٹل کا ہے اور بلاک نامی کمپنی کا ہے جس کی رینج کے علاوہ نشانہ بھی ایکوریٹ ہے اور اس پستول میں گولی کی رفتار اور Velosity بڑھنے کی بھی صلاحیت ہے اور نشانے کے خطا ہونے کے بھی امکانات کم ہیں۔ 70 گولیاں اور بھری ہوئی چار میگزین کے علاوہ ٹیلی فونک کیمرہ کے اندر اہم تنصیبات کی معلومات اور دیگر نقشہ جات کی تصاویر سے بھی یہ بات واضح نظر آ رہی ہے کہ وہ سفارتکار نہیں بلکہ فرنٹ محاذ پر لڑنے والا کسی بین الاقوامی تنظیم کا متحرک اور سرگرم رکن ہے۔درایں پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹراچانک امریکا روانہ ہوگئے۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ لاہور کے واقع میں ملوث امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں واشنگٹن کو تفصیلی رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔
........
/110